اہم خبرِیں
رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان پی ایس ایل بورڈ اور فرنچائزز کے تعلقات کشیدہ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں ،وزیراعظم کی روس میں غیر ملکی میڈ یا سے گفتگو

ماسکو:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روس میں پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پنا ہگاہوں کے حوالے سے امریکی الزام مسترد کردیا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سوچی پہنچ گئے جہاں غیر ملکی میڈ یا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں ،ہم اپنے ملک میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد حملے افغانستان سے کیے جاتے ہیں ،پاکستان سے نہیں ،ہم نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے اڈوں کی نشاندہی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لیے مذاکرات کرنے ہونگے ،اس کام کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیا ر ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دو بار مذاکرات کی کوشش کی لیکن مذاکرات کو سبو تاژ کیا گیا ۔بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت صرف الزامات لگاتا ہے ،ثبوت نہیں دیتا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.