برطانیہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ، 4افراد گرفتار

لندن۔: برطانوی پولیس نے ملک کے شمالی حصے میں مختلف گھروں پر چھا پے مار کر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔انسدادِ دہشتگردی کے شعبے کے اہلکاروں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے چاروں مرد ہیں، جن کی عمریں 22 اور 41 برس کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 3 کو شیفیلڈ شہر سے اور ایک کو قریبی قصبے چَیسٹرفیلڈ سے حراست میں لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں انٹلیجنس رپورٹوں کے بعد کی جانے والے چھان بین کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔ چَیسٹرفیلڈ میں چھاپے سے قبل برطانوی فوج کی ایک بم ڈسپوزل ٹیم نے چند قریبی گھر احتیاطاً خالی بھی کرا لیے تھے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.