دس اور ممالک اپنے سفارت خانے یروشلم منتقل کریں گے،اسرائیل کی نائب وزیرخارجہ زپی ہوٹوویلی کا دعوی
اسرائیل کی نائب وزیرخارجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد مزید10اورممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیا، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔
کل وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ،فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا اور کہا کہ گوئٹے مالا کے صدر مورالیس نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ملک کو تاریخ کی غلط راہ میں کھڑ ا کردیا ہے