Daily Taqat

تائیوان: میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 7افراد ہلاک 260زخمی اور 67لاپتہ

تائیوان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی جبکہ زلزلے سے 260 افراد زخمی اور 67افراد لاپتہ ہیں۔

تائیوان کے شہر ہولین میں دوسرے روز بھی 5اعشاریہ 7 شدت کا آفٹر شاک محسوس کیا گیا جبکہ گذشتہ رات اسی علاقے میں 6 اعشاریہ4 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور زلزلے سے شہر کی متعدد عمارتیں گر گئیں تھیں۔

زلزلے سے ملٹری اسپتال کی عمارت ایک جانب جھک گئی، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ہائی ویز اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں ٹریفک کے لیے بند کردیا گیاتھا۔

متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »