شام: باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے ہزاروں شہری نکلنے میں کامیاب

باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے ہزاروں شہری نکلنے میں کامیاب شامی صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے ہزاروں شہری نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق مشرقی

غوطہ سے ہزاروں شہری حکومتی دستوں کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوگئے۔ شامی حکومت اس محصور علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اطلاعات کے مطابق شہری شہر پیدل، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو رہے ہیں۔شامی فورسز نے گزشتہ رات عام شہریوں کے نکلنے کے لیے ایک راستہ کھولا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.