Daily Taqat

انگریزی میں فرنچ کا تڑکا،آسٹریلوی وزیراعظم حیران

فرانسیسی صدر میکرون آج کل آسٹریلیا کے دورے پر ہیں ،جہاں انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم ٹرن بل سے ملاقات کی ۔

فرانسیسی صدر نے اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انگریزی میں فرانسیسی زبان کا تڑکا لگایا۔

انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم ٹرن بل کی طرف چہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اور آپ کی ڈیلیشیس ( انگریزی میں مزیدار) وائف کا شکریہ ۔

ان کے الفاظ پر ایک لمحے کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم حیران رہ گئے لیکن انہیں بعد میں انداز ہوا کہ میکرون نے انگریزی میں فرانسیسی زبان کا تڑکا لگایا ہے۔

دراصل فرنچ زبان میں ڈیلیشیس لفظ کا مطلب خوبصورت کےلئے استعمال کیا جاتا ہے ،ان الفاظ پر حیران ہونے کے باوجود آسٹریلوی وزیراعظم حیران تو ہوئے تاہم انہوں نے مسکراکر صدر میکرون سے ہاتھ ملالیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »