Daily Taqat

پاکستان میں نام نہادسرجیکل اسٹرائیک کرنےکی ویڈیوبھارتی میڈیاپردکھائےجانے پربھارتی رہنما نےاسےفرضی قراردےدیا

بھارت: کی جانب سے پاکستان میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی ویڈیو بھارتی میڈیا پر دکھانے جانے پر  بھارتی رہنما نے اسے فرضی قراردیا اور اب بھارتی جنرل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مستند ہے جبکہ اس میں سے حساس معلومات اڑا دی گئیں ہیں۔بھارت کے سابق کمانڈر جنرل ایس ڈی ہوڈا نے ایک انٹرویو میں ان نام نہاد ویڈیوز کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ‘جب سرجیکل اسٹرائیک انجام دیے جارہےتھے، میری نظراس وقت ان ویڈیوز پر تھی، یہ اچھی بات ہےکہ دیر سے سہی مگر ان ویڈیوز کو اب ریلیز کر دیاگیاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں سے حساس معلومات اڑائی گئیں ہیں۔بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ اس سلسلے میں جو ویڈیوز نشر کیے جارہے ہیں وہ حکومت کی طرف سے مہیا کیے گئے ہیں اوربتایا جارہا ہے کہ بھارتی فوج نےان ویڈیوز کو ڈرون کیمروں کی مدد سے بنایا تھا۔پاکستان پر سرجیکل نہیں فرضیکل حملے کئے‘بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے کا کہنا تھا کہ پاکستان پر یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل حملے تھے یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے۔خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 29 ستمبر 2016 میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پاکستان اس آپریشن کو فرضی قرار دیتا ہے۔ اس کا کہنا ہےکہ بھارت نے اپنی عوام کو خوش کرنے کےلیے یہ فرضی دعوی کیا ہے۔ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل خان نے کہا ، “میں نے پہلے بھی کہا اور پھر کہوں گا ۔سرجیکل اسٹرائک کا یہ ویڈیو نشر کرنا ہندستان کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور کچھ نہیں ۔وہ خواب دیکھ سکتے ہیں‘۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »