ہمارا ملک اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی بھرپور حمایت کرے گا: عبدالفتاح السیسی

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے اطمینان دلایا ہے کہ انکا ملک اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی بھرپور حمایت کریگا۔ دہشتگردی اور انتہا پسندانہ افکار سے نمٹنے کے سلسلے میں مکمل تعاون کریگا۔ مصری صدر نے یہ یقین دہانی قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کے موقع پر کرائی۔ السیسی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ او آئی سی مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں مضبوط کردارادا کررہی ہے۔ العثیمین نے کہا کہ مصر نے دہشتگردی کی سپریم کونسل قائم کرکے مثبت اور تعمیری کام کیا ہے ۔ او آئی سی اس سلسلے میں مصر کے ساتھ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.