Daily Taqat

نائجیریا: خودکش دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 86ہوگئی

شمالی مشرقی نائجیریا میں واقع ایک مسجد میں دو خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد  27تھی جو کہ اب 86 تک پہنچ گئی ہےجبکہ دھماکےمیں 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خودکش حملہ آور نے ظہر کی نماز کے دوران موبی ٹاؤن کی ایک مسجد میں اپنے آپ کو اڑا لیا اور دوسرےحملہ آور نے 200 کلومیٹر کی دوری دھماکا کیا۔

مقامی گورکن کے مطابق قبرستان میں اب تک 86 افراد کو دفنایا جاچکا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 76 افراد کو دفنایا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »