کابل میں خودکش حملہ ، 20 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

کابل : افغانستان میں خودکش حملے میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان وزارتِ داخلہ اور کابل پولیس چیف نے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی، ہلاک ہونے والوں میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے، خودکش بمبار سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.