Daily Taqat

کابل : پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمباروں اور مسلح افراد کے حملوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حملوں میں کابل کے پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان حکام کے مطابق شہر کے وسطی اورمغربی علاقےمیں موجود پولیس اسٹیشنوں پر دہشت گردوں نے حملے کئے ،پہلے حملے میں بمبار نے پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا کیا جس کے بعد مسلح افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

دوسرا حملہ وسطی کابل میں شارع نو کے پولیس اسٹیشن کےسامنے کیا گیا۔پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے،دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق کابل میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر اب بھی مقابلہ جاری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »