Daily Taqat

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے، طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کی کوئی پالیسی نہیں تاہم مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں ہم اپنی آواز مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بلند کرتے رہیں گے اور کہیں گے کہ مسلمان آپ کے اپنے شہری ہیں لہذا قانون کے مطابق وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »