دہشت گردی کے خلاف کامیابی مفت نہیں ،ملی وزیر اعظم عراق

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد عراق کو اگلا چیلنج سیکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں درپیش ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کامیابی مفت نہیں ملی بلکہ قربانیاں دیں۔
بغدادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ عراق نے کئی خطرناک چیلنجز کو کامیابی، طاقت اور فتح مندی سے عبور کیا ہے، قومی سلامتی کے اداروں کا اس کامیابی میں اہم کردار ہے اوریہ کامیابی ویسے نہیں ملی، اس کے لیے ہمیں جانوں کے نذرانے پیش کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے بعد ہمیں کسی غفلت کا شکار نہیں رہنا چاہیے، ہمیں دہشت گردوں کو دوبارہ سراٹھانے سے روکنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ دشمن باغیانہ سوچ رکھتا ہے اور وہ چھپ کر وار کرنا چاہتا ہے مگر ہمیں انٹیلی جنس کے میدان میں خود کو مضبوط کرناہوگا۔
حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عراق کو کئی ایک مہمات درپیش ہیں، دہشت گردوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں امن واستحکام بحال کرنا، سیکیورٹی رٹ اور انٹیلی جنس شعبے کو مضبوط کرنا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے قابل تجدید ویژن کو عوام کی حمایت حاصل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عوام اور ادارے مل کر ہی عراق کو اس کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں جبکہ بدعنوانی ایک خطرناک جراثیم ہے جو داعش کے ذریعے عراق میں داخل ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.