Daily Taqat

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 80 سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں تیز رفتار بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس میں 80 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر ہوچکا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں کینٹکی، آرکنساس، الینوائے، میزوری اور ٹینیسی میں طوفان کی رفتار سے چلنے والے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی عمارتیں، فیکٹریاں، ویئر ہاؤس تباہ، ٹریفک کا نظام معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ ایک طاقت ور بڑا بگولا فیکٹری سے ٹکرایا جس میں 110 سے ملازمین موجود تھے۔ بگولے کے ٹکرانے سے 70 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں صورت حال اچھی نہیں۔

اسی طرح ریاست آرکنساس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریاست الینوئے میں ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کی چھت گرنے سے 6 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امیزون کےمالک جیف بیزوس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

طوفانی ہواؤں اور بگولوں نے سب سے زیادہ نقصان ریاست کینٹکی میں پہنچایا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ گریوز کاؤنٹی اور مے فیلڈ ٹاؤن میں بھی عمارتیں تباہ ہوئیں جب کہ گریوز کاؤنٹی کورٹ ہاؤس اور اس سے متصل جیل کو بھی نقصان پہنچا۔

تمام ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »