برطانیہ میں طوفان ’ایلے نور‘ نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

برطانیہ میں آنے والے طوفان ‘ایلے نور’ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

طوفان ایلے نور کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا کام جاری ہے تاہم مسلسل ایک ہفتے سے برطانیہ میں منفی 10 ڈگری درجہ حرارت برقرار رہنے سے شہریوں کو شدید سردی کا سامنا ہے۔

طوفان کی وجہ سے ساحل سمندر سے قریب کئی علاقے شدید متاثر ہوئے اور رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہواؤں سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفان کی زد میں آکر متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آن گرے جس کی وجہ سے راستے بند ہوگئے۔

دوسری جانب امریکا میں بھی شدید سردی کا راج برقرار ہے اور کئی ریاستوں میں برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں 30 سال بعد برفباری سے ایک طرف تو شہری حیران ہیں، وہیں انہیں شدید پریشانی کا بھی سامنا ہے ۔

شدید ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے اب تک سیکڑوں پروازیں منسوخ اور ملتوی کی جا چکی ہیں جب کہ ٹرینوں اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن میں بھی شدید برفباری کے باعث 40 گا ڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جب کہ نیویارک کے پارکس میں فوارے بھی اپنی جگہ ساکت ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب فرانس، ہالینڈ اور جرمنی میں بھی سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جب کہ کینیڈا کی آبشاریں بھی کئی مقام پر جم گئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.