Daily Taqat

سری لنکا کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 130 فیصد اضافے کا اعلان

سری لنکن حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 130 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سری لنکا کو قرض کی نئی قسط ادا کرنے کیلئے پیداواری لاگت کی بنیاد پر بنائے گئے نئے متنازع فارمولے کے تحت فیول پرائسز کا تعین کرنے کی شرط عائد کی تھی۔ جبکہ سری لنکن مرکزی بینک نے بھی فوری طور پر اقتصادی اصلاحات پر عمل کا مطالبہ کیا تھا تا کہ سیلون پٹرولیم کارپوریشن کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق کمپنی کو 2 ماہ کے اندر 63 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ نئی قیمتوں کے بعد بھی کمپنی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ صرف نقصانات میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ یہ سری لنکا میں 2015 میں نئی حکومت کے آنے کے بعد فیول پرائسز میں ہونے والا پہلا اضافہ ہے۔ سری لنکا نے ادائیگیوں کے بحران میں مبتلا ہونے کے بعد آئی ایم ایف سے 1.5 ارب ڈالر کا 2 سالہ بیل آؤٹ پیکیج لیا تھا۔ سری لنکا میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے مٹی کے تیل کی قیمت 44 سری لنکن روپے سے بڑھا کر 101 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔  ڈیزل کی قیمت 95 روپے سے بڑھا کر 109 اور پٹرول کی 117 روپے سے بڑھا کر 137 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »