Daily Taqat

ڈھاکہ: ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 312رنز کی برتری

ڈھاکہ:بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میں مہمان ٹیم  نے اپنی دوسری اننگ میں 8وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنالئے اور میزبان ٹیم پرمجموعی طور 312رنز کی برتری حاصل کر لی ۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کے کھیل کا آغازبنگلہ دیش نے 56رنز 4کھلاڑی آﺅٹ سے دوبار ہ شروع کیاتو 73کے مجموعے پر لیتن داس 25رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،ٹیل اینڈر مجموعے میں 37رنز کا اضافہ ہی کرپائے ۔
ان کی اننگ میں مہدی حسن میراز 38لیتن داس25اور امرلقیاس19رنز بناکر نمایاں ہیں۔
سر ی لنکا کی جانب سے لکمل اور دھاندجیا نے 3,3اور پریرا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
دن کے اختتام تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 8وکٹوں کے نقصان پر200رنز بناتے ہوئے میزبان ٹیم پر312رنز کی برتری حاصل کر لی ،کریز پرسلوا58اورلکمل 7رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 3،تیج الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »