برطانیہ میں سیوریج کے بند پائپوں کی صفائی کیلئے سالانہ 100 ملین پونڈ خرچ

برطانیہ میں سیوریج کے بند پائپوں کی صفائی کیلئے سالانہ 100 ملین پونڈ خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گیلے کپڑے نکاسی آب کی پائپ لائنیں بند کرنے کا بڑا سبب ہیں 90 فیصد پائپ انہی کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں اور پانی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرش صاف کرنے والے یہ کپڑے ٹوائلٹ میں پھینکنے کی بجائے کچرے میں ڈالے جائیں۔

یہ کپڑے عام طور پر فائبر یا کاٹن سے بنائے جاتے ہیں۔ متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ ایسے کپڑے زیادہ تر ساحل پر بھی نظر آئے جس سے سمندر میں ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔

برطانیہ میں ہر سال نکاسی آب کے پائپ بند ہونے کے 3 لاکھ واقعات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت کو پائپوں کی صفائی کیلئے سالانہ 100 ملین پونڈ صرف کرنے پڑتے ہیں ۔اس کے علاوہ سیلاب کے دنوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوجاتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.