سعودی عرب:مقامی شہری نے گاڑی ضرورت مندو ں کے لئے مخصوص کر دی

ریاض :مقامی سعودی شہری نے خدمت خلق کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑی ضرورت مندوں کے لئے وقف کر دی۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم ایک مقامی شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسے یہ دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا تھا کہ بعض معمر ، بیمار اور ضرورت مند افراد مشکل حالات میں مبتلا ہیں۔معاشی تنگی کی وجہ سے یہ لوگ محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ بازار جارہا تھا کہ راستے میں ایک معمر شخص کو دیکھا جو ہر گزرنے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرتا مگر کسی نے اس کی جانب توجہ نہیں دی۔ جب میں اس کے پاس پہنچا تو اس نے مجھے ایک جگہ جانے کا کہا ساتھ ہی کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ معمر شخص کو جب اس کی منزل پر پہنچایا تو مجھے کافی سکون ملا اس دن میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ضرورت مندوں کی خدمت کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لئے میں نے اپنی گاڑی ضرورتمندوں کے نام کر دی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.