قطر پٹرولیم کمپنی کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خصوصی معاہدے کا دعویٰ

ابوظہبی:قطر پٹرولیم کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کردیئے ،ادھر متحدہ عرب امارات کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ قطر پٹرولیم کمپنی کو کسی قسم کے امتیازی حقوق نہیں دیے گئے ہیں۔ بندق آئل فیلڈ اپنے جغرافیائی محلِ وقوع کے سبب ابوظہبی اور قطر کے درمیان تقسیم ہے، انتظامی امور کے حقوق کئی دہائیوں سے ایک جاپانی کنسورشیم کے پاس ہیں۔ حال ہی میں متعلقہ حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر اس کنسورشیم کے حقوق کی مدت میں توسیع کی ہے۔ادھربرطانوی معروف خبر رساں ایجنسی نے قطر پٹرولیم کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد البندق کی مشترکہ آئل فیلڈ کی ترقی اور آپریشن کو جاری رکھنا ہے۔قطر پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دستخط کیے گئے معاہدے میں ابوظبی میں پٹرولیم سپریم کونسل ، ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور جاپانی کنسورشیئم ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.