تھائی لینڈ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام

بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوب میں آنے والے سیلاب کے باعث 15افراد  کی ہلاقتوں کی خبر سامنے آئی اور10لاکھ کے قریب متاثر ہوئے ،یہ بات حکام نے منگل کے ر وز کہی ہے۔ قدرتی آفات کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے لئے محکمہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ کے اختتام سے شروع ہوا تھا،جس نے 8صوبوں میں تباہی مچائی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ کے کال سنٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ15افراد سیلابی پانی میں بہہ چکے ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل ہلاکتوں کی تعداد5بتائی گئی تھی۔یہی نہیں مجموعی طور پر10لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے یا پانی میں ڈوب گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل وان شائی ساکوڈومشائی کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وسط دسمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.