جنوبی کوریا ایک اسپورٹس سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی

جنوبی کوریا کے ایک شمالی صوبہ چُنگ چیونگ میں آگ لگنے سے29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے شمالی صوبے چُنگ چیونگ کے شہر یچیئون میں آتش زدگی ایک اسپورٹس سینٹر کے ساؤنا میں ہوئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دھوئیں اور جلنے سے کم از کم 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،کثیر المنزلہ عمارت میں واقع اسپورٹس سینٹر اور پبلک سوانا آگ کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی نعشیں سوانا کے اندر سے نکالی گئی ہیں۔

پولیس اور سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم فائر فائٹرز نے جلی ہوئی عمارت میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا  ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.