جنوبی افریکہ: ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی 18 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں ٹرین حادثے کے باعث 18 افراد ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ جنوبی افریقہ کے شہر کرونسٹاد میں پیش آیا، جس میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین میں 713 مسافر سوار تھے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ہے جس کی لاپروائی کی وجہ سے اتنی جانیں ضائع ہوئیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین الیزابیٹ سے جوہانسبرگ کی طرف جارہی تھی کہ ایک ٹرک تیزی میں اچانک سے ٹرین کے سامنے آگیا جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا اور ٹرین میں آگ لگ گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.