سوشلسٹ پارٹی شعبہ امیگریشن کتالونیہ کا انتخابی جلسہ پاکستانیوں کی بھی شرکت

بارسلونا: سوشلسٹ پارٹی شعبہ امیگریشن کتالونیہ کا انتخابی جلسہ بارسلونا سانت مارتی میں منعقد ہوا جس میں سوشلسٹ پارٹی کے امیدواروں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سوشلسٹ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور پارٹی کیلئے اپنی حمائیت کا اعلان کیا. پاکستانیوں نے حافظ عبد الرزاق کو ٹکٹ دینے پر نہ صرف پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا بلکہ 21 دسمبر کو ہونیوالے الیکشن میں حافظ عبدالرزاق اور پارٹی کے لئے اپنے بهر پور تعاون کا بهی اعلان کیا، حمائیت کا اعلان کرنے والے پاکستانیوں میں چوہدری احمد خان تڑیرنوالہ. نعیم عباس بھٹی. ارشاد اللہ بھٹی. چوہدری شاہد لطیف گجر. چوہدری ایاز مٹھانہ. اشرف مغل. میاں عبدالروف. یاسر بھٹی. میاں زاہد. سید آصف حسین ترمذی. چوہدری اختر. محمد ندیم. اظہر عباس. ڈاکٹر انعام. ممتاز سہوترہ. رضوان کاظمی اور پروفیسر طاہر نمایاں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.