دبئی:شاپنگ میں تھک جائیں تو آرام کیلئے سلیپنگ پوڈ حاضر

اب شاپنگ کے ساتھ آرام کرنا بھی ممکن ہے،دبئی مال میں سلیپنگ پوڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔یوں تو شاپنگ کرنا ہر کسی کو پسند ہوتا ہے لیکن شاپنگ کر کے جو تھکن ہوجاتی ہے اب اُس کا حل بھی پیش کردیا گیا ہے۔اگر شاپنگ کر کےتھک گئے ہیں تو تھوڑی دیر سو بھی سکتے ہیں کیونکہ دبئی کے شاپنگ مال میں آپ کیلئے سلیپنگ پوڈ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔منفرد نوعیت کے اس سلیپنگ پوڈ میں ایک گھنٹہ آرام کرنے کی قیمت 40درہم جبکہ دو گھنٹے آرام کرنے کی قیمت 75درہم ہے ۔اس سلیپنگ پوڈ میں یوایس بی اور فون چارجر جیسی سہولت بھی میسر ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.