گلوکارہ لورڈ نے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف اسرائیل میں کنسرٹ منسوخ کردیا

نیوزی لینڈ: نامور پاپ گلوکارہ لورڈ نے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف اسرائیل میں کنسرٹ منسوخ کردیا۔اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر کییجانے والے مظالم سے پوری دنیا واقف ہے اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا سفارتی خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کے بعد فنکار برادری کی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گلوکارہ لورڈ نے ایک ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ جون میں اسرائیل میں تل ابیب کنونشن سینٹر میں کنسرٹ کریں گی لیکن یورپ میں جاری بائیکاٹ، ڈائیوسمنٹ سینکشن (بی ڈی ایس) مہم میں شامل افراد کی تنقید کے بعد لورڈ نے اسرائیل میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا۔ بی ڈی ایس مہم میں شامل لوگوں اور مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط میں انہیں اسرائیل کی بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا تھاکہ ناانصافی کو چیلنج کریں اور ترقی پسند نیوزی لینڈ کی میراث کا خیال کریں۔لورڈ نے کنسرٹ منسوخ کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا، درست فیصلہ یہی ہے کہ کنسرٹ منسوخ کردوں، آگاہی میں اضافے کا شکریہ ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں ہوں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.