شربت گلا کو افغان حکومت کی طرف سے گھر تحفہ میں

کابل:  شہرہ آفاق جریدے ’نیشنل جیوگرافک‘ کے سرورق سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی شربتی آنکھوں والی افغانستان کی مونا لیزا۔’شربت گلا‘ کو بالاآخر کار گھر مل ہی گیا۔ ’نیشنل جیوگرافک‘ کے مطابق شربت گلا کو افغان حکومت کی جانب سے کابل میں 3000 گز کا گھر دیا گیا ہے، افغانستان کی وزارت اطلاعات کے ترجمان نجیب ننگیال نے کہا  ہے کہ یہ گھر افغان حکومت کا 45 سالہ شربت گلا کو تحفہ ہے۔ انہیں 700 ڈالر ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جو ان کے علاج معالجے اور روز مرہ اخراجات میں کام آئے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.