شہباز شریف مسجد نبوی پہنچے تو وہاں کیا نعرہ لگادیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے زیادہ سے زیادہ وقت مسجد نبوی میں گزارا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عمرے کی ادائیگی اور سیاسی مصروفیات کے سلسلے میں 27 دسمبر سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔شریف برادران سعودی عرب میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کیلئے گئے ہیں جبکہ بعض حلقے اسے نئے این آر او کا اشارہ بھی قرار دے رہے ہیں ۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کی وجہ سے سیاسی قیادت سعودی عرب گئی ہے۔ جہاں ان کو سعودی اہلکاروں نے سکیورٹی حصار میں لے رکھا ہے جبکہ سکیورٹی کے باہر پاکستانی عوام نے بھی ان کے گرد حصار قائم کر رکھا ہےوہاں موجود ایک شخص انتہائی جذباتی انداز میں شہباز شریف سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہا ہے اور ساتھ ہی ” وزیر اعظم شہباز شریف ، شہزادہ لیڈر ماشاءاللہ“ کے نعرے بھی لگا رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.