Daily Taqat

پاکستان ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد پر پر عزم ہے، شاہ محمود قریشی

بشکک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی اوز وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ایس سی او ملکوں کے درمیان رابطوں کا بہترین ذریعہ ہے،  پاکستان ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد پر پر عزم ہے، پاکستان خطے کے ملکوں میں رابطوں کا فروغ چاہتا ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، علاقائی امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن کا فروغ نا گزیرہے، انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانوں  پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن  کیلئے ضروری ہے،  پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آسکیں گے.


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »