Daily Taqat

بھارت: 5اداکاراﺅں کے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی

نئی دلی : بھارت میں جنسی جرائم اگرچہ معمول کی بات ہے لیکن منگل کے روز ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک گاﺅں میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آ گیا کہ جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ گاﺅں کے لوگوں میں انسانی سمگلنگ کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک این جی او نے اس موضوع پر ایک ڈرامہ پیش کرنے کا اہتمام کیا تھا جس کے لئے فنکاروں کی ایک ٹیم گاﺅں پہنچی تھی۔ اس ٹیم میں پانچ اداکارائیں بھی شامل تھیں جنہیں عین ڈرامے کے دوران مسلح افراد نے اغواءکر لیا اور قریبی جنگل میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جھاڑ کھنڈ کے دوردراز دیہاتوں کے باسی باہر کے لوگو ں کی اپنے ہاں آمد کو پسند نہیں کرتے اور خصوصاً اصلاحی کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف منفی جذبات پائے جاتے ہیں۔ حالیہ واقعہ کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے این جی او کی ساری ٹیم کو اسلحے کے زور پر اغواءکیا لیکن ان میں سے پانچ اداکاراﺅں کو اپنے ساتھ جنگل میں لے گئے جہاں پانچوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہی اصل ملزمان ہیں یا انہیں صرف شک کی بناءپر گرفتار کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »