Daily Taqat

چین، جاپان اور ویتنام میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

جاپان اور ویتنام میں شدید گرمی کی لہر کے بعد ہونے والی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ ویتنام میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد بارش اور سیلاب سے کئی علاقے ابتک زیر آب آچکے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق صرف ویتنام میں کم از کم 21 اموات ہو چکی ہیں۔ جبکہ درجنوں افراد تا حال لا پتہ ہیں۔ مقامی حکومت لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے اور وقتی رہائش کی سہولت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔دوسری طرف مشرقی چین سے طوفان ’امپل‘ ٹکرا گیا، اس موقع پر ہوا کی رفتار بھی شدید تھی۔ طوفان سے چین کا شہر شنگھائی بھی متاثر ہوا۔ چینی حکام کے مطابق ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »