سینیگال: فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی

سینیگال میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔فوج کے ترجمان کرنل عبدو ندیائے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر عملے کے 4 ارکان سمیت بیس افراد سوار تھے۔یہ ہیلی کاپٹر مصریہ کے علاقے میں جنگلات میں

گر گیا۔ امدادی کارکنوں کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 14زخمیوں کو کاؤ لیک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے ۔حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.