ٹرمپ کے دورہ پینٹاگون پر ملٹری پیریڈ کا حکم،سینیٹرجان کینیڈی کی تنقید
واشنگٹن:سینیٹر جان کینیڈی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کادورہ پینٹاگون پر ملٹری پریڈ کرانے کے فیصلے سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا ، امریکا دنیا میں طاقتور ملک ہے اس کو اپنی جوہری صلاحیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔جان کینیڈی کا کہنا تھا کہ جب اپنے آپ پر بھروسہ ہے تو خاموش رہنا چاہیے کیونکہ چیختے وہ ہیں جن کو کوئی خطرہ لاحق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینئر آفیسر ز کو پیغام دیا تھا کہ پینٹاگون دورے پر پریڈ کا اہتمام کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ پریڈ ایسی ہونی چاہیے جیسے فرانس کے دورے پر ان کا استقبال کیا گیا تھا جبکہ اس بات کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی ہے۔