سوئیڈن میں سیلف ڈرائیونگ مِنی بس متعارف

سوئیڈن میں سیلف ڈرائیونگ بس متعارف کروادی گئی ہے جس سے سفر کئی گنا آسان ہو گیا ہے۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے بس اسٹاپ کو خودکار انداز میں چلنے والی بس کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے جہاںآج سے سیلف ڈرائیونگ بس سروس آئندہ 6مہینے کے لئے متعارف کر دی گئی ہے ۔

آٹو پائلٹ نامی اس دلکش بس میں 6سے 8افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور یہ اپنے مخصوص سوپر کمپیوٹر پلیٹ فارم سے چل کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

خود کار نظام سے مزین یہ دلکش ننھی بس ایک بار پروگرام کرنے پر1.5کلو میٹر کا سفر با آسانی طے کر لیتی ہے اور اس کی ہیڈ لائیٹس میں نصب سنسرز اسے راستے میں آنیوالے رکاوٹون ، سگنلز اور راہگیروں کے بارے میں مطلع کرتی ہیں جبکہ اس بس میں نہ تو ڈیش بورڈ ہے اور نہ ہی اسٹیرئنگ وہیل ہے ۔

اس پروجیکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق ابھی ابتدائی طور پر اس بس سروس کو صرف ایک بس تک محدود رکھا گیا ہے جو کہ لگاتار چھ مہینے تک اپنی سروس فراہم کریگی جس نے بعد اس پروجیکٹ کو مزید وسیع کیا جائیگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.