Daily Taqat

سعودی لڑاکاطیاروں کایمن میں مسافربس پرحملہ, درجنوں انسانی جانیں ضائع

یمن : سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں درجنوں انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ یمن کے طبی ذرائع اور ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ صعدہ صوبے میں سعودی اتحادی طیاروں نے ایک بس کو نشانہ بنایا، جس میں زیادہ تر دس سال سے کم عمر بچے سوار تھے۔ صعدہ میں محکمہ صحت کے مطابق حملے میں تینتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں، جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی کتنی تعداد ہے، ابھی تک سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔دوہزار چودہ سے حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد میں جاری جنگ میں اب تک دس ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ بیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »