Daily Taqat

الزلفی : سعودی شہری کےنام سے اپنا کاروبار چلانے والاپاکستانی مشکل میں پھنس گیا

الزلفی : وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے تجارتی جعلسازی اور سعودی شہری کے نام سے اپنا کاروبار کرنیوالے پاکستانی شہری محمد حسین کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔سعودی شہری عبدالعزیز فہد الدریویش پاکستانی کو اپنے نام سے کاروبار کرارہا تھا۔ دونوں پر جرمانہ بھی کردیا گیا جبکہ پاکستانی کو سزا کے بعد مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ جاری کردیا گیا۔الزلفی فوجداری عدالت نے مقامی شہری اور پاکستانی کیخلاف مقدمات کی سماعت کے بعدا لزامات ثابت ہوجانے پر مذکورہ سزائیں سنائی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »