Daily Taqat

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی عیسائیوں کی ملاقات

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکا کے ایونجلیکل مسیحی لیڈروں کے ایک وفد نے دارالحکومت الریاض میں ملاقات کی ہے۔ امریکا کا مسیحی مذہبی وفد ان دنوں خطے کے دورے پر ہے۔غیرملکی ذرائع  کے مطابق سعودی ولی عہد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پْرامن بقائے باہمی ، رواداری ، برداشت کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ملاقات میں واشنگٹن میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »