[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

اژدھے کا شوقین سعودی افراد

[mashshare]

دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والے اور ان کو پالنے کے شائقین کی کمی نہیں ، لوگ خطرناک سے خطرناک جانور اور حشرات بھی پالتے ہیں اور ایسا ہی ایک سعودی شہری بھی سامنے آیا جس نے گھر میں سانپ پال رکھے ہیں لیکن سانپ کو ایسے کام پر لگا دیا کہ دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جی ہاں، شقرا کمشنری کے علاقے القصب قریہ کے رہائشی  ثابت الفضل نامی نے نوجوان نے سانپ پال رکھا ہے اور اس کو چائے ، قہوہ ، ٹھنڈے مشروباتاور پودینہ پینے کا رسیہ بنا دیا ہے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ایک ویڈیو میں ثابت الفضل  نے بتایاکہ اسکادلچسپ مشغلہ انتہائی پُرخطر اور غیر معمولی خوفناک ہے، اسے سانپ کو سدھانے کا شوق ہے۔اسی چکر میں وہ سانپوں کی خاطر مدارات کرتا ہے۔ وڈیو کلپ میں نظر آنے والا سانپ اس کے ساتھ اطمینان سے چائے پیتا ہے، زہریلا نہیں ، اس نے مختلف نسلوں کے 7اژدھے اپنے استراحہ میں رکھے ہوئے ہے۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور کئی لوگ اس خطرناک کیڑے کو پالنے کو فضول خرچی تو کسی نے خودکشی کے مترادف قراردیا تاہم کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے نوجوان کے شوق کی تائید کی اور تجاویز بھی پیش کیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.