سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کی خواتین کو محفوظ ڈرائیونگ میں مدد کی تیاری

سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ وزارت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خواتین کو کاریں چلانے کی اجازت دینے کے حکم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ وزارت شاہی حکم پر عمل درآمد کے

لیے خواتین کو محفوظ طریقے سے گاڑیاں چلانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے اور اس ضمن میں اس نے ہفتے کے روز اپنے سرکاری ٹویٹر اکا ؤنٹ کے ذریعے خواتین کو ڈرائیونگ کے لیے محفوظ ماحول فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔وزارت نے شاہ سعود یونیورسٹی کی شراکت سے طالبات کے لیے اس فورم کا اہتمام کیا۔اس کے ذریعے طالبات کو کار چلانا سیکھایا جارہاہے اور ان کی پہلے سے ڈرائیونگ کی مہارت کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.