Daily Taqat

سعودی ولی عہد کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات

الریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی، اس موقع پرسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی عرب اورچین کے درمیان سلامتی واستحکام کیلئے دوطرفہ تعاون کوبڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پرمبنی پیغام بھی پہنچایا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »