سعودی حکام نے منشیات کی سمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر2 سعودی شہریوں کا سر قلم کر دیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ مقامی شہری زکریا بن سعید ال فریج اور حسین بن احمد الھویشل حشیش اور ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور دونوں نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا تھا ۔ابتدائیس عدالت کے ججوں نے انہیں نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی تھی جس کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔تاہم دونوں کو دمام میں سرقلم کرکے نشان عبرت بنا دیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.