[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

سعودی عرب میں مرتد کی سزا ئے موت کی سزاختم کرنے کی افواہیں،ترجمان نے تردیدکردی

[mashshare]

سعودی عرب :  میں مرتد کی سزاختم کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم سعودی عرب کے ایک ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ مملکت میں ’مْرتد‘ کی سزا میں ترمیم یا اس حوالے سے قانون منسوخ کئے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سعودی عرب میں مرتد کی سزا منسوخ کیے جانے سے متعلق تمام اطلاعات اور خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرتد سے متعلق قانون اور مرتد کی سزا ریاست کے بنیادی عدالتی نظام کا حصہ ہے، اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض اخبارات نے خبر دی تھی کہ سعودی حکومت نے مرتد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مرتد کی سزائے موت کی سزا ختم کردی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.