سعودی عرب: عمارت مسمارکرتے وقت ملبہ مزدوروں پرآگرا،2پاکستانی مزدورشہید

سعودی عرب:   سرکاری ہسپتال کی عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث  دو پاکستانی مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع معروف سرکاری ہسپتال کے ایک پرانے حصے کو توڑنے کا عمل جاری تھا کہ ملبہ مزدوروں پر آگرا۔کنگ سعود میڈیکل کمپلیکس کے اولڈ لیب بلڈنگ کو توڑنے کا کام جاری تھا اور ذرائع کے مطابق یہاں کام کرنے والے تمام مزدور پاکستانی تھے۔

محکمہ شہری دفاع کے حکام کے مطابق اچانک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پاکستانی جاں بحق اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ ہسپتال کے اس حصے کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا اور اسے گرانے کا عمل جاری تھا لہٰذا اس کے گرنے سے ہسپتال کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی۔

کنگ سعود میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ترکی النفیسہ نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی جبکہ سول ڈیفنس اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ہسپتال کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں وزارت صحت نے ہسپتال کے پرانے اور استعمال نہ ہونے والے حصوں کو توڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر کام حال ہی میں شروع ہوا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.