سعودی عرب: کوپشن کے الزام میں پکڑے گئے دو شہزادوں کی رہائی

ریاض: سعودی حکومت  نے کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا ۔ سعودی عرب نے کرپشن الزامات میں گرفتار شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو رہا کردیا۔ دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں ۔دونوں شہزادوں کو سعودی حکومت کے ساتھ مالی معاہدے کے بعد رہا کیا گیا اور سعودی اٹارنی جنرل نے ان کی رہائی کی منظوری دی۔ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ تاحال زیر حراست ہیں اور اٹارنی جنرل نے ان کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا کر شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں اعلیٰ حکام کو گرفتار کرلیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.