Daily Taqat

سعودی عرب نے یورپی ممالک کے لئے فیملی وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کردی

سعودی عرب کی جانب سے ہندوستان سمیت متعدد یورپی اور عرب ممالک کے لئے فیملی وزٹ ویزا فیس 2000 ریال سے کم کر کے 305 ریا ل کر دی گئی۔ پاکستان کے لئے فیملی ویزہ فیسوں میں کمی کرنے کی کوئی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہو ئی۔ تفصیلات کے مطابق متعدد ممالک کے لئے فیملی ویزے کے اجراء کی فیس 2 ہزار ریال مقرر کی گئی تھی جو تمام ممالک کے لئے یکساں ہوتی تھی۔

تاہم یکم مئی 2018 سے فیملی وزٹ ویزے کی فیسوں میں تبدیلی کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کے مطابق یورپی یونین، اردن، مصر اور ہندوستان کے لئے فیملی وزٹ ویزے کی فیس کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کا نفاذ 2 مئی سے کیا جا چکا ہے۔ اس بارے میں حیدرآباد دکن میں ایڈوینچر ٹریول ایجنسی کے ذمہ دار عبدالوحید سے رابطہ کیا جنہوں نے فیملی ویزے کی فیس میں کمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہیں ویزا فیسوں میں کمی کے حوالے سے نیا شیڈول موصول ہوا ہے۔ جس کا نفاذ یکم مئی سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جو فیملی وزٹ ویزے اسٹمپ کئے گئے تھے ان کے لئے 2 ہزار ریال فیس وصول کی گئی جبکہ 2 مئی سے ویزا فیس 305 سعودی ریال کے حساب سے وصو ل کی جارہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »