Daily Taqat

سعودی عرب: ریاض پر داغے گئے 4 مزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے

سعودی دارالحکومت ریاض پر چار میزائل داغے گئے۔ سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا کہ چاروں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ میزائل حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ رواں برس دو ماہ قبل سعودی عرب نے یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے 7 میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا تھا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق میزائل سعودی عرب میں مختلف اہداف پر داغے گئےتھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق تین میزائل ریاض، دو جزان اور ایک ایک میزائل

خمیص مشیت اور نجران کی جانب داغے گئے۔ میزائل حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک مصری شہری جاں بحق جبکہ دو شہری زخمی ہوئے تھے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ہلاکت کس علاقہ میں ہوئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر سے ہی ایران اور یمن کے حوثی باغیوں کے اتحاد نے سعودی عرب پر کئی میزائل داغے۔ جسے سعودی فورسز نے بغیر کسی جانی اور مالی نقصان کے ناکام بنا دیا۔ 4 نومبر کو حوثی باغیوں نے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میزائل داغا، جس پر سعودی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے میزائل کو مار گرایا۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پینل نے اس میزائل سمیت یمن کی جانب سے ریاست پر داغے گئے دیگر 3 میزائلز کے ایران میں تیار ہونے کی تصدیق کی۔ 19 دسمبر کو  یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود الیمامہ پیلس پر بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »