سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ بناوٹی نہیں ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ پوری دنیا میں سعودی عرب پاکستان کے بہترین دوست ممالک میں شامل ہوتا ہے ،سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی،سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ بناوٹی نہیں ہے ۔لاہور میں کڈنی سنٹر کے دورے کے موقع پر صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وہ سعودی عرب کے دورے پر کیوں گئے تھے ۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا بہت اچھا رشتہ ہے ،یہ وہ رشتہ ہے جو دلوں سے جڑا ہوا ہے ،پاکستان کی موجودہ صورتحال میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے الگ سے پریس کانفرنس کروں گا لیکن سعودی عرب نے ہر مشکل موقع پر پاکستان کی مدد کی ہے چاہے زلزلہ آجائے یا سیلاب ،سعودی عرب نے بڑھ چڑھ کر پاکستان کی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب اچانک گیا تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں ،سعودی عرب میں میری بہترین مہمان نوازی ہوئی،مجھے سعودی عرب کے دورے میں عمرے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ایک سوال پر شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کچھ لوگوں نے کہا کہ خصوصی طیارے پر گیا ،بعض نے کہا نجی طیارہ تھا ،مجھے جہاز کی بحث میں کیوں ڈالتے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.