اہم خبرِیں
گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ...

سعودی عرب: طوفانی بارشوں نے دارالحکومت ریاض میں نظام زندگی مفلوج بنا دیا

سعودی عرب میں تیز اور موسلا دھار طوفانی بارش نے دارالحکومت ریاض میں نظامِ زندگی کو معطل کر دیا۔ اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں گزشتہ روز موسلا دھار طوفانی بارش نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی، جمعے کے روز دارالحکومت اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے۔

تیز بارش سے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے کے باعث دریاؤں کا منظر پیش کرتے رہے، جب کہ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ جمعے کو 3 بجے کے قریب بادلوں نے گھن گرج کے ساتھ برسنا شروع کیا اور چاروں جانب پانی ہی پانی ہوگیا۔ شہر کے گرد میلوں پر محیط روڈ پر بارش کے دوران ٹریفک جام ہو گیا اور کچھ ہی دیر میں پانی بھرتا چلا گیا۔ انڈر پاسز کے قریب گاڑیاں پانی میں بہنے لگیں، جن میں موجود افراد کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم چند افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

طوفانی بارش کے باعث کئی جگہوں پر سائن بورڈ بھی زمین بوس ہو گئے، صناعیہ قدیم میں نشیبی علاقہ ہونے کی وجہ سے پانی بھر گیا، جس میں پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا جس سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے دیگر اور پوش علاقوں میں بھی بارش کے پانی کی وجہ سے مسائل نے جنم لیا، انڈسٹریل ایریا میں بھی پانی جمع ہوا اور کئی وئیر ہاؤسز میں پڑا سامان متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 روز تک موسم غیر یقینی رہے گا جب کہ آئندہ دنوں میں منطقہ شرقیہ اور تبوک ریجن میں بھی شدید بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.