Daily Taqat

بھارت میں ایک اور ریت کا طوفان آنے کا خدشہ

بھارت کی شمالی اور مغربی ریاستوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں ایک اور طوفان کا خطرہ ،بھارتی محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیئے ،گزشتہ روز ریت کے طوفان میں 125 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں راجستھان اور اتر پردیش میں ایک اور طوفان کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان میں چلنے والی ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے۔نئے طوفان سے اتر پردیش اور راجستھان کے درمیانی سرحدی علاقے متاثر ہوں گے۔

اس سے قبل آنے والے طوفان سے دونوں ریاستوں میں 125 افراد ہلاک،200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں گرد آلود ہواؤں اور جھکڑ کے بعد بارش بھی ہوئی جس کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے، درخت، کچے گھر اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔

کرناٹک کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قدرتی آفت کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »