سیف الاسلام قذافی کا 2018 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

سیف الاسلام قذافی ، جو کہ لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے صاحب زادے ہیں ، نے 2018 میں منعقد ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر کے ان سب لوگوں کو زبردست جھٹکالگا دیا ہے جو یہ سمجھ رہے تھے کہ معمر قذافی کے بعد اس خاندان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔قذافی خاندان کے ترجمان باسم الہاشمی نے سیف الاسلام قذافی کی جانب سے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کے بیان کی تصدیق کی ہے ۔ روسی ٹی وی ’آر ٹی‘ کے مطابق ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ” سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کے سب بڑے قبائل کی حمایت حاصل ہے لہٰذا وہ 2018 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ ملک میں سلامتی اور استحکام لے کر آئیں گے اور تمام دھڑوں سے مفامت کریں گے ۔ “
واضح رہے کہ سیف الاسلام قذافی کو ان کے والد کا تختہ الٹنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ رواں سال جون میں چھ سال کی طویل قید کے بعد انہیں  رہائی ملی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.